فیض اﷲ کی رہائی کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کے افغان رہنماؤں سے رابطے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان میں زیر حراست پاکستانی صحافی فیض اﷲ کی رہائی کیلئے پاکستان نے افغان سیاسی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں سے رابطے کئے ہیں۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ نے افغانستان میں ارکان پارلیمنٹ اور صحافتی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ صحافی کی رہائی کیلئے اثرورسوخ استعمال کریں۔