آسیان ریجنل فورم کا اجلاس آج میانمار میں ہوگا طارق فاطمی پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
ینگون (ثناء نیوز) آسیان ریجنل فورم کا 21 واں وزارتی اجلاس آج میانمار میں ہوگا۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندے اور آسیان کے سیکرٹری جنرل شرکت کرینگے۔