عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کا احتجاج سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو بھی ڈیوٹی پر طلب کرلیاگیا
سرگودھا (آن لائن) حکومت نے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے دھرنوں میں پولیس کی مدد کیلئے سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو بھی ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پولیس کی مدد کیلئے اپنی ڈیوٹی فوری طور پر انجام دینے کیلئے متعلقہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کریں ۔