طاہر القادری اور عمران خان کی نواز شریف دور میں ترقی دیکھ کر ٹانگیں کانپ رہی ہیں: وزیرصنعت پنجاب
نیویارک (طیبہ ضیا ئ) عمران خان نے 70 قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ جنوبی پنجاب میں 10 فیصد ووٹ لئے سندھ اور بلوچستان میں کوئی ووٹ بنک نہیں اور خیبر پی کے میں مخلوط حکومت ہے۔ عمران خان بتائیں کیسے وزیراعظم کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ بات امریکہ کے دورے پر آئے وزیر صنعت پنجاب چودھری شفیق نے نیویارک میں بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے کون ہے۔ تاہم ایک بات واضح ہے کہ ان دونوں کی میاں نوازشریف کے ڈیڑھ سالہ دور میں ترقی کو دیکھ کر ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔