بھارتی فوج کی چاروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز نے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں
سیالکوٹ (نامہ نگار) اتوار کے رات کو دس بجے کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز نے بغیر کسی اشتعال کے کنٹرول لائن کے چاروہ سیکٹر کی خالد پوسٹ اور قریبی دیہات پر مشین گنوں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے جواب چناب رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی اور دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے سرحد پر واقع گاؤں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ تاہم بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔