غیریقینی صورتحال کے باعث پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد غیریقینی صورتحال کے باعث پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حادثاتی صورتحال کے پیش نظر 250 بستر خالی کروا لئے گئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ کہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو ہزار مریضوں کیلئے ادویات کا بندوبست کر لیا ہے۔ نرسنگ سٹاف کیلئے ہوسٹل میں رہائش کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ایمبولینسز بھی تیار ہیں۔