طاہر القادری کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی: سی سی پی او
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ طاہر القادری کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پولیس اہلکاروں کو پتھرائو، ڈنڈوں اور تشدد سے شہید اور زخمی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ شہر میں رکاوٹیں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ضرور کی جائیگی، تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں، پولیس افسران کو خصوصی احکامات دئیے جا چکے ہیں۔