• news

17 اگست کو مارچ میں شرکت کی دعوت پرویز رشید کو ’’جہادی‘‘ رومال پیش کیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دینے پر سعیدہ وارثی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سعیدہ وارثی کے نام خط میں انہیں دعوت دی ہے کہ وہ 17اگست کو کراچی میں ہونے والے غزہ کے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ملین مارچ میں شرکت کریں۔ علاوہ ازیں سراج الحق نے لبیک یاقبلہ اول ریلی میں شرکت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید کو فلسطینی جہاد کی علامت کا مشہور رومال بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن