• news

آئی جی موٹروے کا پنجاب پولیس کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے پر اظہار ناراضگی

لاہور(آئی این پی) آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ نے پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلے سے روکنے پر سخت اظہار ناراضگی کیا ہے۔ موٹر وے پولیس کو موٹروے کے راستوں کو کھولنے کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جب آئی جی موٹر وے کے علم میں یہ بات آئی کہ لاہور سمیت دیگر شہروں سے عوام کی گاڑیوں کو موٹر وے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگا کر روکا جا رہا ہے تو اس پر آئی جی نے سخت اظہار ناراضگی کیا اور موٹر وے پولیس کو رکاوٹوں کے خاتمے اور موٹر وے پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا موٹروے ملک کی لائف لائن ہے اور اسکو کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن