جے یو آئی ف کی قیادت کے انتخابات آج پشاور میں ہونگے، فضل الرحمان کے مدمقابل مولانا شیرانی کو دستبردار کرانے کی کوششیں ناکام
پشاور (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کیلئے (آج) پشاور میں انتخابات ہونگے۔ انتخابات سے قبل مفاہمت کرانے کیلئے پارٹی رہنمائوں کی طرف سے مولانا محمد خان شیرانی کو مولانا فضل الرحمان کے مقابلے سے دستبردار کرانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ پشاور میں ہونے والے مرکزی امیر کے لیے مولانا فضل الرحمان اور مولانا محمد خان شیرانی جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا کفایت اللہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔