• news

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے

اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس دو روزہ کے وقفہ کے بعد آج ( پیر کو ) دوبارہ شروع ہوں گے ۔ ملک کی تازہ سیاسی صورت حال اور امن و امان کے حالات زیر بحث آئیں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے آج پارلیمنٹ کو اہم معاملات پر اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ، قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج سہہ پہر چار بجے دوبارہ شروع ہوں گے۔  ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ  میں مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق معاملات کو اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن