• news

پشاور: ٹریفک پولیس سب انسپکٹر کی بے مثال ایمانداری، سڑک پر ملنے والی ایک کروڑ روپے سے بھری بوری واپس کر دی

 پشاور(نوائے وقت رپورٹ ) پشاور ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والی رقم سے بھری بوری بینک کو لوٹا دی۔ پشاور کے علاقے رام پورہ گیٹ میں تعینات سب انسپکٹر عمر خان کو سڑک پر سے روپوں سے بھری بوری ملی۔ جو سٹیٹ بینک سے پیسے لے جانے والی گاڑی سے گری تھی۔ عمر خان نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیسے بینک انتظامیہ کو لوٹا دیئے۔ بوری میں ایک کروڑ روپے کے قریب رقم تھی۔ ایمانداری کے اس مظاہرے پر مقامی تاجروں اور پولیس حکام نے سب انسپکٹر عمر خان کو نقد انعامات سے نوازا۔

ای پیپر-دی نیشن