فیکٹری ایریا: لڑائی چھڑانے والے نوجوان کو چھت سے دھکا دے کر مار ڈالا
لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دوست کی لڑائی چھڑانے والے 22 سالہ نوجوان کو مخالف نے چھت سے نیچے دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مین بازار چونگی امرسدھو کے رہائشی 22 سالہ محمد علی کے دوست عمران کی لقمان نامی نوجوان سے لڑائی ہو گئی۔ عمران نے دونوں میں بیچ بچائو کرانے کی کوشش کی تو لقمان نے محمد علی کو چھت سے نیچے دھکا دے دیا جو نیچے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کرا دی اور دونوں ملزمان لقمان اور عمران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔