• news

لاہور میں ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ نشترکالونی کے علاقہ میں اعجاز احمد کے گھر سے26لاکھ روپے مالیت جبکہ سٹی رائیونڈ میں مبشر کے گھر سے7لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھائونی کے علاقہ کیو لری گرائونڈ کے نویدسے گن پوائنٹ پر 8لاکھ روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون کے علاقہ میں احمد رضا سے 4لاکھ روپے، نواب ٹائون میں زین اسلام سے 2لاکھ اور موبائل فون، ستو کتلہ میں اصغر سے 1لاکھ 75ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ریاض سے 1لاکھ 35ہزار، جوہر ٹائون میں ارشاد سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں یوسف سے 1لاکھ 35ہزار، موٹر سائیکل اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں بابر ندیم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں شکیل سے 85ہزارروپے اور موبائل فون، ہنجر وال میں نعمان سے 60ہزارروپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں سعادت سے 56ہزار، فیصل ٹائون میں عتیق سے 49 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں زین حامد سے 45ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس بی سے ناہید، غالب مارکیٹ سے راجہ ریاض،مزنگ سے جنیدکی کاریں جبکہ وحدت کالونی سے اکرم، جوہر ٹائون سے ارشاد اور باقر، شاد باغ سے احسن، راوی روڈ سے انور، اسلام پورہ سے اعجاز، لٹن روڈ سے ندیم، مغلپورہ سے اقبال، ساندہ سے اخترکی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق راوی پار کے علاقے میں ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ چک 39 کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار محمد سرور کو روک کر 7 ہزار روپے کی رقم اور تین موبائل فون چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے ٹرک روک کر اسکے ڈرائیور ریاض کو تشدد کا نشانہ بنایا، مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ شرقپور میں ڈاکوئوں نے زمیندار محمد سلیم کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر سات لاکھ روپے، زیورات، رقم و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے ونڈام میں نوید کے گھر میں داخل ہوکر تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ ڈاکوئوں نے دو موبائل کمپنی کے آفس میں گھس کر عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی بیٹریاں گاڑی میں لوڈ کرکے لے گئے، عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن