• news

آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمشن نے سٹرٹیجک پلان تیار کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو دینے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سٹرٹیجک پلان 2014-2018تیار کر لیا ہے جو جلد انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو پیش کر دیا جائے گا جس کی روشنی میں پارلیمنٹ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ  بنانے کے حوالے سے قانون سازی کر ے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سٹرٹیجک پلان کے مطابق پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 281ہوگئی ہے جبکہ انتخابی نشانات 147 ہیں۔ انتخابات کے وقت انتخابی نشانات الاٹ کرتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات  کو مانیٹر کرنے کا اختیار بھی مانگ لیا ہے  اور کسی بھی شخص یا امیدوار کی جانب سے ووٹ ڈالنے سے روکنے پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیا ربھی مانگا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ  الیکشن کمیشن کو انتظامی اور مالی معاملات میں آزاد اور  بااختیا ر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ   عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو ووٹ لینے کا تناسب مقرر کیا جائے جو جماعت اس تناسب سے کم ووٹ لے اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی  جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن