• news

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ آزادی مارچ رکوانے کیلئے درخواست کی سماعت آج کرے گا

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق، جسٹس خالد محمود خان اور جسٹس شاہد حمید ڈار پر مشتمل 3 رکنی لارجر بنچ (آج) پیر کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے کی درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ گذشتہ روز تشکیل دیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ سے ملک میں انتشار جنم لے گا۔ عدالت اس مارچ کو روکنے کے احکامات دے۔
ہائیکورٹ لارجر بنچ

ای پیپر-دی نیشن