پاکستانی فورسز نے کنڑ میں میزائل داغے، 2شہری مارے گئے، افغان حکام کا الزام
کابل (اے این این) افغان حکام نے پاکستان پر سرحدی خلاف ورزی کا روایتی الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کنڑ میں پاکستانی فورسزکے میزائل حملے میں دو افغان شہری ہلاک ہوگئے۔ افغان ٹی وی کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالحبیب سیدخیلی نے کہاکہ سرحد پار سے صوبہ کنڑ کے ضلع نارائی میں میزائل داغے گئے جو ایک گھر پرگرے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے کہاکہ پاکستان کو اپنی حدودکے اندر عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کونشانہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ پاکستانی حدود میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے ہیں جہاں ملاعمر موجود ہیں جبکہ اُسامہ بن لادن مارا گیا ہے چنانچہ ہم پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمارا دوست بنے ورنہ ایک دن افغان عوام بھی جواب دیں گے ۔
افغان حکام الزام