عمران انتشار کی سیاست سے جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں: ماروی میمن
لاہور(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جو ’’ڈرامہ بازی‘‘ کر رہی ہے مجھے اسکی سمجھ نہیں آتی، سیاسی جما عتوں کو غیر جمہوری طر یقے اپنانے کی بجائے جمہو ری انداز سیاست اپنانا چاہیے، عوام نے 5سال کیلئے مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے ہر صورت آئینی مدت پوری کرینگے، عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کر کے جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر ان کو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر راہنمائوں کی حکو مت پر تنقید پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ میرا ان سمیت تمام سیاسی جما عتوں کو مشورہ ہے کہ وہ غیر اخلاقی اور غیر جمہو ری انداز اختیار کر نے کی بجائے جمہوری رویہ اپنائیں۔ عمران خان سمیت کسی کے کہنے پر وزیراعظم نوازشر یف استعفیٰ نہیں دینگے عوام نے مسلم لیگ ن کو5سا ل کا مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے مسلم لیگ ن کی حکومت ہر صورت آئینی مدت پوری کر یگی۔
ماروی میمن