200 ارب ڈالر واپس لانے کے سلسلے میں پاکستانی وفد 26 اگست کو سوئٹزرلینڈ جائیگا
کراچی (این این آئی) سوئس بینکوں میں رکھے 200 ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستانی وفد26اگست کو سوئٹزرلینڈ جائے گا، رقم کی واپسی میں تین سال لگ سکتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 200 ارب ڈالر کی واپسی کے لئے سوئزرلینڈ حکومت سے مذاکرات کا آغاز 26اگست سے ہوگا، جس میں سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
، ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ میں تین سے چار روز قیام کرے گا، مذاکرات کے دوران ٹیکس معاہدے میں رقم کی واپسی کے لئے مطلوبہ ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا، تاہم امید ہے کہ200 ارب ڈالر موصول ہوجائیں گے۔ سوئس حکومت سے رقم کی واپسی کے لئے بات چیت کا فیصلہ دو سال پہلے کیا گیا تھا۔
پاکستان وفد سوٹزرلینڈ