• news

وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کا مطالبہ، وفاقی حکومت کا صوبے کو آفت زدہ قرار دینے پر غور

پشاور (آن لائن)  وفاق کی جانب سے خیبر پی کے حکومت کو گیارہ مطالبات کے خط پر جواب ارسال کر دیا ہے ۔جس میں کہا گیاہے کہ خیبر پی کے  کو آفت زدہ قرار دینے تجویز پر غور کیاجا رہاہے۔ بجلی کے خالص منافع کی رقم کی ادائیگی آئندہ مہینے سے شروع کردی جائیگی ۔ صوبے کو بجلی کے مقررہ کردہ کوٹے میں مزیداضافہ کیا جارہا ہے تاہم بجلی چوری کی روک تھام کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔ گیس کے ا ستعمال کرنے کے حوالے سے تجویز پر وزارت پیٹرولیم سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت معاونت کر رہی ہے افسران کی کمی دور کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ بجلی منافع کی مد میں 134ارب روپے کی ادائیگی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تین ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے جسے صوبے کے لئے مختص کیا جائے گا ۔  وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی جانب سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گیارہ مطالبات پر مبنی خط چند روز قبل ارسال کیاتھا ۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ دہشت گردی کے باعث خیبر پی کے بری طور پر متاثر ہے لہذا اسے آفت زدہ قرار دیا جائے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خط کے جواب میں وزیر اعظم کے جانب سے گیارہ مطالبات کے جوابات دیدیئے گئے ہیں ۔
خیبر پی کے/آفت زدہ

ای پیپر-دی نیشن