• news

طارق فاطمی کی میانمار میں جان کیری سے ملاقات غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا، بھارتی وزیر خارجہ سے بھی ملے

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے امریکی وزیر خارجہ کو غزہ میں جاری اسرائیلی آپریشن پر پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں اسرائیلی کارروائی پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے میانمر کے دارالحکومت نیپائتا میں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کیلئے آئے ہوئے رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے میانمر کے وزیر خارجہ یوونا مانگ لیون کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری ٗ چینی وزیر خارجہ وانگ یی ٗ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ٗ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور متعدد دیگر وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کے مفادات سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
طارق فاطمی

ای پیپر-دی نیشن