• news

اسلام آباد میں جلسے یا ریلی سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے: چیف کمشنر کے عمران، طاہر القادری کو خطوط

اسلام آباد (ایجنسیاں) چیف کمشنر اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے چیئرمین طاہر القادری کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں۔ جن  میں انہیں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کے تحت اسلام آباد میں جلسے ، اجتماع اور ریلی پر پابندی ہے لٰہذا کسی بھی جلسے یا ریلی کے لئے قبل ازوقت اجازت لینا ضروری ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کے لئے پہلے رابطہ کرنا ضروری ہے ۔ قبل از وقت آگاہ کرنے پر ہی دفعہ 144میں نرمی کی جاسکتی ہے۔ خط کے متن میں عمران خان سے کہا گیا ہے  تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اطلاعات ہیں جلسے کے لئے تاحال تحریک انصاف کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ طاہر القادری کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ کسی عوامی ریلی، جلسہ کے لئے پاکستان عوامی تحریک نے اب تک آی سی ٹی انتظامیہ کو نہ تو کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی قانون کے تحت اس کی منظوری دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن