• news

جشن آزادی ،پنجاب بھر میں کھیلوں کے مقابلے ، کھلاڑیوں میں غیر معمولی جوش وخروش

لاہور (خبر نگار+ سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے پیر کے روز بھی جاری رہے۔ تفصیلات کے مطابق شالامارٹائون کے زیر اہتمام آزادیِ دنگل میاں شہباز شریف سٹیڈیم میں ہوا آخری کشتی مالو پہلوان اور طاری پہلوان کے درمیان ہوئی۔جس میں طاری پہلوان جیت گئے۔ دریں اثناء بہاولنگر میں دیسی کشتی، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ،کرکٹ ، کبڈی، ڈیرہ غازی خان میں آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، راجن پور میں کرکٹ ٹیپ بال انٹرکلب مقابلہ، جھنگ میں فٹبال ٹورنامنٹ ،جہلم میں فٹ بال میچ،  تحصیل خانپور میں فٹبال میچ، صادق آباد میں  فٹبال میچ اور لیاقت پور میں والی بال شوٹنگ مقابلے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن