ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت لئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) نمیبیا میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ کے میچز جیت لئے۔ علی بخاری نے فِن لینڈ کے جیمی، طیب اسلم نے کینیڈین کھلاڑی جراڈ، اسرار احمد نے انزد، عاصم خان نے سپین کے کلھاڑی برنٹ کو شکست دی۔ آج پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں تیسرے راؤنڈ کے میچز کھیلیں گے۔