• news

فاترالعقل شخص پیروکاروں کو پولیس پر حملوں کیلئے اُکسا رہا ہے اسے روکنا ہوگا: عبد القادر بلوچ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایک فاترالعقل شخص اپنے پیروکاروں کو پولیس پر حملوں کیلئے اُکسا رہا ہے جسے روکنا ہوگا، عمران خان کا اپنا طرزعمل بادشاہانہ ہے ہم کسی ایسے بادشاہ کو خود پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔ پیر کوقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بعض لوگوں نے آئین اور قانون کا تقدس پامال کرنے کا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ انہیں بتانا چاہئے کہ وہ کونسا نظام لانا چاہتے ہیں، انکی حیثیت تو پارلیمنٹ میں ایک رکن بھی نہیں ہے وہ کونسا انقلاب لانا چاہتا ہے کس کو کوئی پتہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن