• news

لاہور میں ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقہ گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری، بی بلاک میں چوروں نے وقت نیوز چینل کے آفس مینجر ندیم احمد صدیقی کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات و نقدی چوری کر لی جن میں 23 تولے طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔ ڈاکوؤں نے غازی آباد کے علاقہ عثمان نگر کے رہائشی رفاقت کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 13لاکھ روپے جبکہ نشتر کالونی میںعبد الرحمان کے گھر گھس کراس کے بیٹے اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر6لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرجوہر ٹائون میں عتیق سے 2 لاکھ روپے مالیت کے کیمرے، ہنجروال میں سمیرا سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات و موبائل فون، شاہدرہ میں عمر سے 82ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں سہیل سے46 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن راوی میں ایک گھر سے9لاکھ روپے جبکہ جنوبی چھاؤنی میں ایک دکان سے ساڑھے4لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے نولکھا سے ایاز، اقبال ٹائون سے عمران، نیوانارکلی سے خرم کی کاریں جبکہ ساندہ سے فیاض، سبزہ زار سے شاہد، ٹائون شپ میں جہانگیر، سندر سے غلام فرید، غالب مارکیٹ سے عمران، شاہدرہ سے سلیم، ہنجر وال سے شاہد، شاد باغ سے عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن