• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: مارچ روکنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد، دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست گزار کو اپنی درخواست میں انڈیکس لگانے‘ صفحات کی ترتیب و دیگر اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کردی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبداللہ طاہر بنام وفاق کیس کی سماعت کی۔  چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس  میں  کہا کہ درخواست نامکمل ہے لہٰذا عدالت باقاعدہ سماعت نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار اپنے اعتراضات کو دور کرے اس کے بعد عدالت باقاعدہ کیس کی سماعت کرے گی۔ سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن