• news

وزیراعظم کے خطاب کی جھلکیاں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف وژن 2025 کے اجراء کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ پیر کو جناح کنونشن سنٹر میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت وژن 2025 کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ وفاقی وزراء جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ‘ چودھری برجیس طاہر‘ زاہد حامد‘ خرم دستگیر‘ خواجہ محمد آصف‘ وزراء مملکت انوشہ رحمن‘ بیرسٹر عثمان ابراہیم‘ جام کمال‘ مولانا عبدالغفور حیدری‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی‘ گورنر خیبر پختونخوا، مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت وزراء اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ‘ بیوروکریٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔٭… وژن 2025 کے اجراء کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے لکھی تقریر کی بجائے اپنا خطاب فی البدیہہ کرکے دل کھول کر اپنا غبار نکالا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ لکھی ہوئی تقریر میں میز پر چھوڑ آیا ہوں اس میں تقریباً وہی باتیں ہیں جو مجھ سے پہلے احسن اقبال کرچکے ہیں۔ انہوں نے ملک کو درپیش سیاسی صورتحال کو سامنے رکھ کر اپنے فی البدیہہ خطاب میں کھل کر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٭… تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف نے طاہر القادری کے حق میں شرکاء سے رائے طلب کی تو صرف ایک آدمی نے ہاتھ کھڑا کیا جو وزیر اعظم کو نظر نہیں آیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دیکھا! سو فیصد لوگ حکومت کے ساتھ اور انقلاب کے خلاف ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن