ملکی صو رتحا ل ،پاکستان علما ء کونسل کااجلاس 15اگست کو طلب
اسلام آباد (آن لائن) سربراہ پاکستان علماکونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کیلئے پاکستان علما کونسل کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کوحالات بگاڑ نیوالوں کیخلاف متحد ہونا پڑیگا۔ وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں۔ ہمیں جمہوریت اور ملک کا استحکام دونوں عزیزہیں۔