طیب ارگان نے صدارتی انتخابات میں فتح کو ترکی میں مفاہمت کے نئے دور کا آغاز قرار دیدیا
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں اپنی تاریخی فتح کو ترکی میں مفاہمت کے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ انقرہ میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں صدراتی انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کے دوران انہوں نے سماجی، مفاہمتی عمل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام شہریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بحث میں الجھنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہئے ۔