• news

تحریک انصاف کے کتنے کارکن گرفتار کئے گئے‘ ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید افتخار حسین شاہ نے شہر میں پٹرول کی بندش اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کی طرف سے دائر رٹ درخواست میں کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق اعداد و شمار کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ گذشتہ روز فاضل عدالت کے نوٹس کے باوجود ڈی سی او پیش نہ ہوئے جس پر وضاحت کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے فاضل عدالت کو بتایا کہ نقص امن کے تحت کچھ سیاسی لوگوں کی گرفتاریاں کی ہیں۔ فاضل عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن