• news

القاعدہ نے داعش کی بدمعاشیوں کے باعث لاتعلقی ظاہر کردی تھی: برطانوی اخبار

لندن (اے پی اے) برطانوی اخبارڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ سے برآمد ہونے والے خط میں داعش کے ظلم و ستم کی نشاندہی کی گئی تھی۔ القاعدہ نے داعش کی بدمعاشیوں کے باعث اس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔ پیر کو برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ  کے مطابق  اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ سے برآمد ہوئے خط میں اس بات سے خبردار کیاگیا تھا کہ ایک القاعدہ گروپ ایسا بھی آنیوالا ہے جو بہت ظالم و جابر ہوگا۔ اس سے القاعدہ کی ساکھ متاثر ہوگی۔ اسامہ کے سینئر عہدیدار کی جانب سے 2011ء میں 21 صفحات پر مشتمل لکھے گئے ایک خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کردیا۔ خطے میں آئی ایس آئی ایس کے کلورین گیس کے کیمیائی ہتھیاروں کے طور پر استعمال‘ مساجد کو بموں سے اڑانے اور لوگوں کے گلے کاٹنے سمیت دیگر ظالمانہ اقدامات بارے بتایا گیا۔  اسامہ بن لادن نے ان بدمعاشوں کے باعث اسلامک اسٹیٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن