قصور، فیصل آباد میں 2 لڑکیوں اور 2 کمسن بچوں سے زیادتی
قصور+ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) قصور، فیصل آباد میں 2 لڑکیوں، 2 کمسن بچوں سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں موضع کو ٹلہ میں اوباش نوجوان نے جواں سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا لیا۔ محمد دین کی جواں سالہ بیٹی سلمیٰ بی بی کو ورغلا کرملزم محمد ارشد قریبی کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس تھانہ کنگن پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد کے علاقے فرید چوک کے کرامت علی کے بیٹے شاہ زیب کو ملزم حنیف نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے میں مسعود آباد کے اشرف کے کمسن بیٹے عاقب کو تین افراد نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ روڈالہ کے نواحی علاقے 280 گ۔ ب کے رہائشی برکت علی کی بھانجی نور بی بی کو الیاس نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ میں موضع رامپور کے مشتاق احمد کا 15سالہ بیٹا (م) کو ملزم اللہ رکھا نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن میں پڑوسی نے بیوی سے ملنے آنے والی ہمسائی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گاؤں نانک پور کے حیدر علی کی بیوی اپنی پڑوسن کو ملنے گئی جہاں پر اسکے خاوند محمد رفیق نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیچہ وطنی میں اوباش دکاندار نے 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی، گاؤں 47/12-L کے مشتاق کا بیٹا امیر حمزہ دکان پر رس لینے کیلئے گیا تو دکاندار غلام عباس نے زیادتی کرڈالی۔ بہاولپور میں کوٹلہ باقر شاہ میں 8 سالہ ص سے حافظ سلیم نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔