• news

ضرب عضب کے دوران افغانستان ہجرت کرنے والے چارہزار خاندان واپس کرم ایجنسی پہنچ گئے

پاراچنار (اے پی پی) شمالی وزیرستان سے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان کے صوبہ خوست کوہجرت کرنے والے چارہزار قبائلی خاندان کرم ایجنسی علی زئی کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ‘ جس کی فاٹا سیکرٹریٹ کی  انتظامیہ نے باقاعدہ طورپر رجسٹریشن بھی کی ہے۔ آخری اطلاع آنے تک ان کی تعداد 25ہزار ہے‘ جن میں مردخواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ کل  چارہزار خاندان پرمشتمل ہے جن کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن