• news

ہیومن رائٹس واچ کے 2 اہلکار گرفتار السیسی دور میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر رپورٹ کے اجرا سے روکدیا

قاہرہ (بی بی سی) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ایک سینئر افسر سمیت مصر میں گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا۔ قاہرہ میں موجود کینیتھ روتھ اور سارہ لی ویٹسن کو گذشتہ سال وہاں ہونے والی والی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کرنا تھی جس سے انہیں روکدیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ 14 اگست 2013ء کو صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف آواز اٹھانے والے مظاہرین پر پولیس کے تشدد ہلاکتوں کے بارے میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن