• news

سول ہسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے چل بسے

مٹھی (نامہ نگار) سول ہسپتال مٹھی میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مزید تین معصوم بچے فوت ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں گائوں ولی جوتڑ کے دیہات کرم دین کا ایک دن کا بچہ، تحصیل ڈیپلو کے گائوں بینگاریوگ کے علی محمد کا چار دنوں کا بچہ اور مٹھی کی ڈھانی کے رہائشی رام چند کی بچی بھی شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن