• news

مہنگائی کا سفر جاری، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 7روپے اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 7روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اسکا ریٹ 49روپے سے بڑھ کر 56روپے ہو گیا ہے۔ چینی کی نئی قیمت کا اطلاق آج (بدھ) سے قبل عمل ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق  چینی پر سبسڈی ختم کئے جانے کے باعث ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث چینی کی فی کلو قیمت 49روپے سے بڑھ کر 56روپے ہو گئی ہے۔ مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 140روپے بڑھ گئی اور اسکا ریٹ 5500روپے سے بڑھ کر 5600روپے ہو گئی جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی 60روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں حالیہ سیاسی بحران  کے باعث سبزیوں، پھلوں اور پولٹری   کی گراں فروشی گزشتہ روز بھی جاری  رہی اور  گراں فروشوں نے شہریوں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹا۔ پرچون سطح پر  کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی  کی گئی اور  سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے  50 روپے سے بھی زائد میں فروخت کئے گئے۔ علامہ اقبال ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹائون، ایجوکیشن ٹائون سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے مطابق دکاندارانکو۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو 80روپے تک فروخت کرتے رہے  پیاز  50 روپے، ٹماٹر100 روپے ، لہسن دیسی  130  روپے، ادرک چائنہ 325 روپے، پالک  35 روپے،بینگن 50روپے، کھیرا دیسی کی  60روپے، کریلے  65 روپے، لیموں دیسی150 روپے، پھلیاں50 روپے، بند گوبھی  90 روپے، پھول گوبھی 55 روپے، سبز مرچ 60 روپے، شملہ مرچ  65 روپے، اروی  52 روپے، گھیا کدو 50 روپے، گھیا توری 60 روپے ،مٹر 150روپے  ، مولی   28 روپے، بھنڈی 65 روپے، ٹینڈے دیسی 65 روپے، پھلوں میں سیب گاچہ 160 روپے،انار دیسی   150روپے ، انگور کالا 190 روپے، انگور سندرخانی220 روپے، انگور گولہ  150 روپے، آڑو 150 روپے، آلوبخارہ  250 روپے، آم چونسہ 110 روپے، کیلا اول درجن  120 روپے، کیلا دوم درجن 75 روپے، آم انوررٹول  110 روپے میں فروخت کیا ۔ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 200روپے تھی جبکہ دکانداروں نے ایک کلو مرغی کا گوشت 220روپے میں فروخت کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن