• news

اسلام آباد، میٹرو بس منصوبہ، مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد/لاہور(ثناء نیوز/خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں میٹروبس منصوبہ کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ مزدوروں پرآگرا، جس سے دو محنت کش جاں بحق ہوگئے جبکہ4 کو زندہ بچالیا گیا۔اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب مزدوردیوارتعمیر کرنے کیلئے سریا بچھا رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پرآگرا،امدادی ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ گئیں، مرنے والوں کی نعشیں اورزخمیوں کو نکال کرپمز ہسپتال پہنچادیاگیا،جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد اورمحمد سلیم شامل ہیں،زخمی شمس،سمیع اللہ اورزاہد کو پمزمیں زیرعلاج ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،مٹی کے تودے کے نیچے دبے 6 مزدوروں کو نکالنے کیلئے دوگھنٹے آپریشن جاری رہا۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف کمشنر اسلام آباد نے حادثے میں جان بحق مزدوں کیلئے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا اور واقعہ کی انکوائری کرانے کا بھی حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق مزدوروں کی میتیں انکے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور جاں بحق مزدوروں کیلئے 10 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن