• news

اطلاعات ہیں ایکشن ہونیوالا ہے، پہلے عوامی تحریک پر ہوگا: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء اور سلامتی کیلئے تصادم سے گریز کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں سے محاذ آرائی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ محاذ آرائی سے گریز کرنے کا نسخہ سیاسی جماعتوں کے پاس اب بھی ہے۔ عمران خان، طاہر القادری اور مسلم لیگ (ن) ملکر یوم آزادی منائیں۔ عمران خان اور طاہر القادری کے جائز مطالبات مانے جاسکتے ہیں۔ میرے پاس اطلاعات ہیں ایکشن ہونیوالا ہے پہلے ایکشن پاکستان عوامی تحریک پر ہوگا۔ ایسا ہوا تو زبردست تصادم ہوگا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان کو نظر بند کیا جا سکتا ہے جہاں تصادم کا خدشہ ہو اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ معاملہ حل کرنے کیلئے حکومت کو بھی فون کروں گا۔ میں ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہوں۔ گلے سڑے فرسودہ نظام کیخلاف ہوں۔ بلٹ نہیں، بیلٹ سے تبدیلی آتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن