جسٹس فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کا جج جسٹس غلام مصطفی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنانے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت پہلا جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا بلوچستان کے سینئر جج غلام مصطفیٰ مینگل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دیدی گئی جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے 3،سندھ ہائی کورٹ کے 8ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے ججز میں جسٹس شوکت علی میمن ،جسٹس نذر اکبر، جسٹس ظفر احمد راجپوت ، جسٹس جنید غفار، جسٹس حسن فیروز جسٹس مسز اشرف جہاں ،جسٹس شاہ نواز طارق ، جسٹس عبدالمالک شامل ہیں۔