• news

افغانستان، بم دھماکوں میں 6 سکیورٹی اہلکاروں ‘اتحادی فوجی سمیت 9 ہلاک

کابل/لندن/ برسلز (اے پی اے) افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع انبار میں ایک پولیس وین سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس میں 6 اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ ضلع گیلان میں ایک موٹرسرسائیکل سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس میں مزید 3 شہری جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا۔ افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ قندوز سے فورسز نے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ فورسز نے آپریشن صوبہ ننگر ہار، لغمان، قندوز، قندھار، ارزگان، میدان وردک، لوگر اور ہلمند میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن