2013، پاکستان میں شفاف الیکشن ہوئے حکومت کی حمایت جاری رہے گی: یورپی یونین
برسلز (وقار ملک) پاکستان میں ہونے والے انتخابات سازگار ماحول میں منصفانہ ہوئے۔ بدانتظامی اور دھاندلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ یورپی یونین پاکستان کے 2013 کے الیکشن پر مطمئن ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے ترجمان نے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے موجودہ حالات سے یورپی یونین کو کوئی دلچسپی نہیں۔ موجودہ حکومت ایک جمہوری حکومت ہے جس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور عوام کو تعلیم، صحت کی سہولیت میسر کی جا رہی ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے تاکہ جمہوریت کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہی ہے چونکہ پاکستان فری ٹریڈ زون میں شامل ہے جس سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے۔