’’گلو بٹ‘‘ طعنہ بن گیا سعد رفیق نے کمبخت کا بچہ قرار دیدیا
لاہور (این این آئی) سانحہ ماڈل ٹائون میں جنونی انداز میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنے والا ’’گلو بٹ‘‘ حکمران جماعت کیلئے طعنہ بن گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کمبخت کا بچہ قرار دیدیا۔ سعد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کمبخت کا بچہ کون ہے۔