سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(ائی این پی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اپیل کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس اطہر سعید اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے ججز بھی فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔