• news

مشرف باہر جاکر ’’شریف‘‘ انہیں بھجوا کر بچ سکتے ہیں: حافظ حسین احمد

اوکاڑہ  (ثناء نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں کیا ہو گا اس کا فیصلہ وہ’’آرکیٹیکٹ‘‘ کرے گا جس نے مستقبل کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے جس کا مرکزی نقطہ مشرف اور ’’شریف‘‘ دونوں کو بچانا ہو سکتا ہے۔ مشرف باہر جا کر بچ سکتے ہیں جبکہ ’’شریف‘‘ انکو باہر بجھوا کر بچ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملکی سیاست کا نقشہ بنانے والے خاص قسم کے ’’آرکیٹیکٹ‘‘ نے اپنے نقشے کو اس قدر خفیہ رکھا ہوا ہے کہ سیاسی موسموں کے ماہر بھی آنے والے دنوں کے سیاسی درجہ حرارت کی پیش گوئی کرنے سے قاصر ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا فارمولہ سامنے آ جائے جس میں مشرف اور شریف دونوں بچ جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن