• news

معاشی اصلاحات کے لئے وزیراعظم نوازشریف کے عزم کو سراہتے ہیں: امریکہ، آسٹریلیا

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ)امریکہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے عزم کی تعریف کی ہے۔ دونوں ملکوں نے جنوبی ایشیا کے اہم ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات ایک مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی جو واشنگٹن میں آٓسٹریلیا اور امریکہ کے وزارتی مشاورتی اجلاس کے اختتام پر محکمہ خارجہ نے جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور نوازشریف کے اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہتے ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا نے مشترکہ اعلامیے میں وعدہ کیا کہ وہ توانائی کی ضروریات سمیت سکیورٹی اور ترقی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن