• news

قصور اور فیصل آباد میں 4 خواتین سے زیادتی، ایک کی شہ رگ کاٹ دی

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ بچیکی میں حافظ قرآن لڑکے سے اوباش کی بدفعلی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں چونیاں کی نواحی بستی مکی شاہ میں ایک اوباش نوجوان محمد ارشد نے زبردستی گھر میں گھس کر جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا۔ شاہین بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم اسلحہ سے مسلح ہو کر گھر میں زبردستی گھس آیا اور شاہین بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسے بے آبرو کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے شاہین بی بی کے والد محمد عاشق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں بچیکی میں اوباش نوجوان نے حافظ قرآن سے بدفعلی کی کوشش کی جبکہ گھر شکایت لگانے پر سکول ٹیچر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پنجاب ٹیچر یونین نے احتجاج کیا، ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر اور جماعت اسلامی شعبہ خدمت خلق کے انچارج سیف اللہ خالد کے15 سالہ حافظ قرآن بھانجے محمد عثمان کو محلے کے اوباش نوجوان ریاض عرف ریاجو نے اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر پہنچانے کا جھانسہ دے کر ساتھ بٹھا لیا اور ویران جگہ بد فعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے شور کی آواز سن کر ناکام بنا دیا اس بابت جب سکول ٹیچر سیف اللہ خالد نوجوان کے والد محمد انور کے گھر شکایت کے لئے گیا تو اوباش ریاض نے اسے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی پنجاب ٹیچر یونین اور جماعت اسلامی سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے بڑا گھر چوک میں واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ریاض عرف ریاجو کو گرفتار کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں دو افراد نے 22سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد اس کی شہ رگ کاٹ دی۔ سدھار بائی پاس کے قریب دو نامعلوم افراد نے ٹوبہ کی رہائشی 22سالہ ماریہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد اس کی شہ رگ تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔ غلام محمد آباد کے علاقے میں سوتیلے باپ نے گیارہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ وویمن پولیس کو پیپلزکالونی کی فوزیہ شمیم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میری تیرہ سالہ بیٹی(م۔ن) کو زاہد اور اس کے دو ساتھیوں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر100ر۔ب کے پرویز کے بھانجوں امان اور حفیظ کو عاصم اور اس کے تین مسلح ساتھیوں نے اغوا کر لیا۔ ملت ٹاؤن کے علاقے 196ر۔ب کی تسلیم بی بی کی بیٹی قمرالنساء کو توقیر عباس اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر لیا۔ منصور آباد کے رانا مقبول کے گھر سے شہباز وغیرہ نے نقدی زیورات چھین لئے اور اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن