• news

ٹیکنوکریٹس حکومت کیلئے ناموں پر غور ہو رہا ہے، توقع ہے اعلان یکم دسمبر سے پہلے ہو گا: ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد (آئی این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عمران خان کی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل حکومت بنانے کی تجویز کی حمایت کر دی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ایسی ٹیکنوکریٹس حکومت قائم کی جائے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو، ملکی بیوروکریسی، اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے، ٹیکنوکریٹس حکومت کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ توقع ہے کہ ٹیکنوکریٹس سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان یکم دسمبر سے قبل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن