• news

’’طاہر القادری کو ساتھ لیکر چلیں گے‘‘ عمران نے 4 بار سوال کرنے پر بھی جواب نہ دیا

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ساتھ لیکر چلنے کے متعلق 4 مرتبہ سوال کرنے کے باوجود جواب دینے سے انکار کردیا۔ بدھ کے روز عمران خان جب اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے 4 بار سوال کیا کہ اگر حکومت آپکو آزادی مارچ کی اجازت دیتی ہے اور طاہر القادری کو روک لیتی ہے تو آپ ماڈل ٹاؤن جا کر انکو ساتھ لیکر چلیں گے تو اس پر عمران خان سوال تو غور سے سنتے رہے مگر جواب دینے سے انکار کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن