سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کی جنگ، قیادت پر الزامات، غیر اخلاقی زبان کا استعمال
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے شروع ہونے سے قبل سماجی ویب سائٹس پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں میں ’’ہائی ٹیک لڑائی‘‘ میں تیزی آگئی‘ دونوں جانب سے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف الزامات کی بھرمار‘ غلیظ زبان کا استعمال اور غیر اخلاقی پوسٹر وں کی بہتات ہوگئی ہے۔